پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 6 جون 2023 سے 20 اگست 2023 تک ہوں گی۔

دوسری جانب صدرپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ نجی اسکولوں میں چھٹیاں15جون سے ہوں گی، سکولوں کاسلیبس کیلنڈر 240 دن کا ہوتا ہے، 6 جون سے چھٹیاں نہیں دے سکتے۔

کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سکولوں میں 15 جون تک امتحانات ہو رہےہیں،ہم کسی صورت 6 جون سے چھٹیاں نہیں کرسکتے، ضرورت پڑی توعدالت سےرجوع کریں گے۔