لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ میں نے 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کی، اب میں نے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2023
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں عمران خان سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی عہدے سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں۔