لندن: (دنیا نیوز) چودھری حسین الہٰی نے پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری حسین الہٰی نے کہا کہ ہمارے فیصلے وقت کے مطابق غلط ثابت ہورہے ہیں، 9 مئی کو جو کچھ ہوا ناقابل برداشت ہے۔
9 مئی کو جو کچھ ہوا اب دل نہیں مان رہا کہ مزید پی ٹی آئی کا ساتھ دوں، چودھری شجاعت حسین ہمارے بڑے ہیں انکی مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔
یاد رہے کہ حسین الٰہی چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، حسین الٰہی کے والد وجاہت حسین چند روز قبل تحریک انصاف سے علیحدہ ہوئے تھے۔