اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسدعمرکو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہاکردیا گیا، اسد عمر کو اڈیالہ جیل کےکالونی گیٹ سے روانہ کیا گیا جبکہ میڈیا آوٹ گیٹ 5 اور3 پراسد عمرکی آمد کا انتظار کرتارہا۔
یاد رہے کہ عدالت نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی نظر بندی کالعدم قرار دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسدعمرکو2مقدمات میں دودن گرفتاری سےروک رکھا ہے۔