اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق کے زیر صدارت وزارت ایوی ایشن میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایوی ایشن کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شعبہ ایوی ایشن میں مزید بہتری لانے کیلئے اقداما ت پر بھی غور ہوا۔
اجلاس میں نیشنل ایوی ایشن پالیسی کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے حج کے مقدس فریضہ کے لیے روانہ ہونے والے عازمین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔