خیبر : پولیس سنٹر میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، 2 اہلکار شہید

خیبر : پولیس سنٹر میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا، 2 اہلکار شہید

خیبر پولیس کے مطابق پولیس سنٹر میں ہینڈ گرنیڈ معمول کی سکیورٹی چیکنگ کے دوران پھٹا ، یہ ایک حادثاتی واقعہ ہے اور پولیس سنٹر کے باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں 2 اہلکار شاہ محمود اور اسلم شہید جبکہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد نواز زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔