ہم نے مل کر ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیراعظم

ہم نے مل کر ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو ظاہر ہونے والا رویہ ناقابل برداشت ہے: وزیراعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام  میں وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اورغازیوں کے لیے اظہار تشکر کا اجتماع تھا۔

شہباز شریف نے  کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں، ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں۔

 انہوں نے مزید  کہا کہ شہداء نے اپنی جان کی سب سے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد اور خواتین امن سے رہ سکیں۔