لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کو سیاست سے ریٹائرڈ کرنے کا غیر انسانی طریقہ دنیا دیکھ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا ہے کہ چند زبردستی استعفے اور پریس کانفرنسیں ظاہر کرتی ہیں کہ ریاست ایک شخص اور اس کے پیچھے کھڑی قوم سے اس قدر خوفزدہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران کی شخصیت سیاست اور سیاسی مفادات سے بلند ہے، افتخار درانی
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت ٹیکس دہندگان کے تمام وسائل خرچ کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو انہی کے پیسوں سے ان کی زندگیوں اور خاندانوں کی حفاظت کو خطرات سے دوچار کیا جا سکے۔
اپنے ٹوئٹ میں زلفی بخاری نے مزید کہا ہے کہ کیا قوم روزانہ لوگوں کو ایک ہی قسم کا سکرپٹ پڑھتے نہیں دیکھتی، کیا یہ عوام کو قائل کرنے کیلئے کافی ہے۔