اب 'مذاق رات' نہیں حساب کتاب کا وقت ہے، حافظ حمد اللہ

اب 'مذاق رات' نہیں حساب کتاب کا وقت ہے، حافظ حمد اللہ

عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی اپیل پر ردِ عمل میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کی مذاکرات کی اپیل دراصل "مذاق رات" کی اپیل ہے، تم 9 مئی کی دہشت گردی اور فسادات کے ماسٹر مائنڈ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی گراوٹ جاری لیکن حکومت تحریک انصاف کو کچلنے پر لگی ہوئی: عمران خان

پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ ریاستی فوجی تنصیبات پر حملہ فوج کے خلاف اعلان جنگ اور ریاست کے خلاف بغاوت ہے، باغی سے مذاکرات نہیں کیے جاتے بلکہ سخت عبرتناک سزا کا مستحق ہوتا ہے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ اب ڈھیل ہو گی نہ ڈیل، اب جیل آپ کا مقدر ہے، تیاری کریں۔