لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزیر توانائی عمر ایوب خان کو سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی مقرر کر دیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عمر ایوب خان کی بطور سیکرٹری جنرل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر عمر ایوب خان نے 2018ء میں عمران خان سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
— PTI (@PTIofficial) May 27, 2023