لاہور: (دنیا نیوز) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ جناح ہاؤس حملے کے پیچھے دشمن ملک بھارت کا ایجنڈا ہے۔
مشعال ملک نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے بعد عمارت کے مناظر دیکھ کر غمزدہ ہوگئیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جناح ہاؤس کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، کشمیری عوام افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، 9 مئی واقعات میں دشمن ملک بھارت کا ایجنڈا شامل ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر یاسین ملک ایک شخص نہیں ایک تحریک کا نام ہے، یاسین ملک کو پھانسی دینے کی بات کی جا رہی ہے، مودی کو بتانا چاہتی ہوں کوئی کشمیری موت سے نہیں ڈرتا۔
یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کو سزائےموت دینے کیلئے بھارتی ایجنسی نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
مشعال ملک نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ سب متحد ہو کر دشمن ملک بھارت کو ہرانے کی بات کریں، ہمیں سیاست کے بجائے اپنے ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہو گی۔