لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کیلئے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر، حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر پر مشتمل مذاکراتی ٹیم بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف چھوڑنے والے کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے ہیں: عمران خان
پارٹی کی جانب سے 7 رہنماؤں پر مشتمل مذاکراتی ٹیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران کی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کیساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔