راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کوئی شوگر فیکٹری نہیں ہوتی عوام کے دلوں میں ہوتی ہے، آج جو ن لیگ فصل بو رہی ہے کل اسے کاٹے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قصور کا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، یوم تکبیر کے ایٹمی دھماکوں پر راجہ ظفرالحق، گوہر ایوب اور خود کو کریڈٹ دیتا ہوں، باقی ساری کابینہ نوازشریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی۔
سیاسی جماعت کوئی شوگرفیکٹری نہیں ہوتی عوام کےدلوں میں ہوتی ہےآج جون لیگ فصل بورہی ہےکل اُسےکاٹے گی قصورکابریانی جلسہ لال حویلی کاکچھ نہیں بگاڑسکتایوم تکبیرکےایٹمی دھماکوں پرراجہ ظفر الحق گوہرایوب اورخودشیخ رشیدکوکریڈیٹ دیتاہوں باقی ساری کابینہ نواز شریف سمیت دھماکوں کی مخالف تھی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 28, 2023
سابق وزیر نے کہا کہ جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے ان کو ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے، جن سزا یافتہ مفرور مجرموں کی جائیدادیں، اولاد پاکستان سے باہر ہے ان کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے، جب اقتدار سے باہر ہوتے ہیں تو پرائیویٹ جہازوں سے بھاگتے ہیں، ان کو ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ 13 جماعتوں کے لیڈر نیلامی میں اور عوام پریشانی میں ہیں، اداروں سے درخواست ہے کہ 9 مئی کی غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے، لیکن کس کے کہنے پر پولیس خواب خرگوش سوئی رہی، یہ سب سے اہم ترین سوالیہ نشان ہے، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
13جماعتی ٹولاعوام میں نفرت کا نشان بن چکاہےووٹ مانگنے والےپارٹیاں چھوڑ رہے ہیں ووٹ دینے والے ابھی نہیں بدلےIMFسےچھٹی اوردوستوں سے کٹی ہےسزا یافتہ مجرم مفرورنوازشریف مذاکرات کیوں کرےگاالیکشن کیوں کرائےگارات جو لندن کے کیفے میں اُسکے ساتھ ہواوہی اُسکی مقبولیت کامنہ بولتا ثبوت ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 28, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی اپنی فوج کے خلاف نہیں ہو سکتا، لیکن پی ڈی ایم کے چوروں کے ساتھ بھی کھڑا نہیں ہو سکتا۔