تھرپارکر : ہندو یاتریوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گر گئی، 6 افراد ہلاک

Published On 30 May,2023 02:38 am

تھرپارکر : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں ہندو یاتریوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسیکو ذرائع کے مطابق مٹھی کے قریب ہندو یاتریوں کے قافلے پر آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں لالو، لیلیو ، بھومجی، گوپی سونارو، سنتوش سونارو اور وویک شامل ہیں۔