کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے صوبہ بھرمیں غیرقانونی بس اڈوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے ضلع انتظامیہ کو خط لکھ دیا، غیر قانونی بس اڈوں کے باعث ٹریفک مسائل میں اضافہ ہوا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھرمیں غیرقانونی بس اڈوں کا ڈیٹا مرتب کیا جائے، خصوصی ٹاسک فورس قائم کر کےغیرقانونی بس اڈوں کو ختم کیا جائے۔