اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو اہم عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری منظور ملک اور ڈائریکٹر پراجیکٹ منیجمنٹ یونٹ کرنل (ر) سعد نے استعفیٰ دیا۔
چیف الیکشن کمشنر دونوں افسران کی کارکردگی سے ناخوش تھے، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی آج چیف الیکشن کمشنر سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔