پرویز الٰہی کیخلاف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں: مونس الٰہی

پرویز الٰہی کیخلاف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں: مونس الٰہی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چودھری مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ پہلے کرپشن کرپشن کی رٹ لگائی ہوئی تھی، لاہور کے ایک کیس اور گوجرانوالہ کے دونوں کیسوں میں چودھری پرویز الٰہی بری ہو گئے، اب پنجاب اسمبلی کی بھرتیوں کے بھونڈے کیس میں گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: 2 مقدمات سے بری ہونے کے بعد چودھری پرویز الہٰی پھر گرفتار

مونس الٰہی نے کہا کہ الحمد للہ چودھری پرویز الٰہی عدلیہ سے سرخرو ہو رہے ہیں، صرف انتقامی ایجنڈے کے تحت مقدمات درج ہو رہے ہیں۔