اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

افسوسناک واقعہ اسلام آباد ہائی وے پر کاک پل پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بے قابو مزدا ٹرک نے دو کاروں کو ٹکر مار دی، حادثے میں ٹرک اور ایک کار کھائی میں جاگری۔

اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور 4 زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔