مظفر آباد : کار کھائی میں جاگری، نوبیاہتا جوڑا جاں بحق

Published On 07 June,2023 09:19 am

مظفر آباد : (دنیا نیوز) مظفر آباد میں کار کھائی میں گرنے کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ،حادثے کے نتیجے میں نوبیاہتا جوڑا جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد رتڑہ کے مقام پر سیاحوں کی کار  کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں  کار میں سوار نوبیاہتا جوڑا جان کی بازی ہار گیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے المناک واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

 

Advertisement