اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی کل تعداد 12 کروڑ 59 لاکھ 63 ہزار 598 ہے جن میں سے 6 کروڑ 80 لاکھ 48 ہزار 816 مرد ووٹرز ہیں جبکہ ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 14 ہزار 782 ہے، 18سے 25 سال ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 37 ہزار 469 ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار مطابق 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 59 ہزار 604 ہے، ملک میں 36 تا 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار245 ہے، ملک بھر میں مرد ووٹرز کا تناسب 54٫02 جبکہ خواتین ووٹرز کا تناسب 45٫98 فیصد ہے۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 379، سندھ 2 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 841، خیبرپختونخوا میں تعداد 2 کروڑ 15 لاکھ 82 ہزار 556 جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 52 لاکھ 60 ہزار 247 ہے، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 10 لاکھ 25 ہزار 575 ہیں۔