کراچی : فیصل فائن ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثہ ، راہگیر جاں بحق

کراچی : فیصل فائن ہاؤس کے قریب ٹریفک حادثہ ، راہگیر جاں بحق

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل فائن ہاؤس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

ریسیکو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی تاہم اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔