لاہور: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کیلئے چھینہ گروپ اور جہانگیر ترین کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔
جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل ہونے کیلئے پنجاب سے سابق پارلیمنٹرین کے گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ کی ساتھیوں سے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی، قوی امکان ہے کہ چھینہ گروپ رواں ماہ ہی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لے گا۔
پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے جہانگیر ترین اور ملک غضنفر عباس چھینہ کے درمیان مشترکہ دوستوں کے ذریعے رابطہ ہوا ہے، واضح رہے ہم خیال چھینہ گروپ میں پنجاب سے 20 کے قریب سابق ارکان اسمبلی شامل ہیں۔