عام انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کیلئے کاغذ خرید لیا

عام انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کیلئے کاغذ خرید لیا

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کے بجائے 3 سرکاری پرنٹنگ پریس سے کروائی جائے گی، اس حوالے سے پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان، پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اور نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے جن میں سے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی میں 9 کروڑ، پرنٹنگ کارپوریشن اسلام آباد میں 7 کروڑ جبکہ پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد میں 10 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔