کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 30 منحرف اراکین نے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے آج ووٹ کاسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے بلدیاتی اراکین کے فاروڈ بلاک کا اجلاس ہوا جس میں منحرف اراکین نے اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے اسد امان کو اپنا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج 30 منحرف اراکین ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔