تیاری مکمل نہ ہوئی، بلوچستان کا بجٹ تاخیر کا شکار، تاریخ تبدیل

تیاری مکمل نہ ہوئی، بلوچستان کا بجٹ تاخیر کا شکار، تاریخ تبدیل

بلوچستان حکومت کی جانب سے بجٹ تیاری مکمل نہ ہو سکی، بلوچستان کے مالی سال 2023-24 کی بجٹ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی، محکمہ خزانہ نے بجٹ تیاری کے حوالے سے مزید وقت مانگ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کا 2247 ارب روپے کا بجٹ پیش، کم از کم تنخواہ 35550 مقرر

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ کے حوالے سے کاپیاں تیار نہیں کی گئیں، بلوچستان کا آئندہ مالی بجٹ اب 16 جون کے بجائے 19 جون کو پیش کیا جائیگا۔