اسلام آباد : فوڈ اتھارٹی کی مختلف کارروائیاں، 3 ہوٹلز سیل

اسلام آباد : فوڈ اتھارٹی کی مختلف کارروائیاں، 3 ہوٹلز سیل

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے مختلف ہوٹلوں پر چھاپے مارے گئے اور وہاں صفائی ستھرائی سمیت دیگر اہم انتظامات کی چیکنگ کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق آبپارہ میں ناقص صفائی پر تین ہوٹل سیل کر دیئے گئے جبکہ مختلف ہوٹلز پر چیکنگ کے دوران شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔

اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا عوید ارشاد بھٹی نے چیکنگ کے دوران مختلف ہوٹلوں کو جرمانے بھی کیے جبکہ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ نے مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا۔