پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

Published On 24 June,2023 09:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے بھائی کی جانب سے پولیس اہلکار کو دھمکیاں دینے کی ویڈیو کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر نگران حکومت پنجاب کی جانب سے فوری طور پر کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مداخلت کرے گا۔