وزیراعظم اور آرمی چیف نے پارا چنار میں فوجی جوانوں کے ساتھ نمازعید اداکی

وزیراعظم  اور آرمی چیف نے پارا چنار میں فوجی جوانوں کے ساتھ نمازعید اداکی

 وزیراعظم شہبازشریف نے پارا چنار میں ڈیوٹی پر مامور فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس حوالے سے  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید  فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی ہے ۔ 

وزیر اعظم اور آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے کی داد دی اور انہیں عید کی مبارک باد دی ۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔