پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کر دی گئی

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کر دی گئی

ترجمان پی ٹی آئی سندھ علی حفیظ کے مطابق سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی ڈویژن کی تنظیم کو تحلیل کر دیا گیا ہے، نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

صدر پی ٹی آئی سندھ کے احکامات پر سندھ کے جنرل سیکرٹری علی پلھ ایڈووکیٹ نے کراچی ڈویژن کی تنظیم کو تحلیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔