ہیلتھ کارڈ پر کسی غریب کا علاج بند نہیں کر رہے: وزیراعلیٰ پنجاب

ہیلتھ کارڈ پر کسی غریب کا علاج بند نہیں کر رہے: وزیراعلیٰ پنجاب

محسن نقوی نے رات گئے اکبرچوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اورکام کی رفتار کا جائزہ لیا، نگران صوبائی وزراء عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے، وزیراعلیٰ نے منصوبے پر ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا غلط استعمال بند کیا ہے، دل کے آپریشن بالکل بند نہیں کیے، صرف نجی ہسپتالوں میں دل کے آپریشن پر 30 فیصد ادا کرنا ہوگا، ہیلتھ کارڈ بند نہیں ہو رہے، کسی غریب کا علاج بند نہیں ہو رہا۔

جرائم کی شرح پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جرائم کی شرح کم ہوئی لیکن جس طرح کم ہونی چاہیے تھی اس طرح کم نہیں ہوئی۔

کلمہ چوک انڈرپاس میں بارش کا پانی جمع ہونے کے سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ رپورٹ ملنے پرذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔