میئر نہ بننے پر حافظ نعیم کو پی پی پی فوبیا ہو گیا: سعید غنی

میئر نہ بننے پر حافظ نعیم کو پی پی پی فوبیا ہو گیا: سعید غنی

سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں پی پی پی کی مقبولیت میں اضافے نےحافظ نعیم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، حافظ نعیم کو میئر نہ بننے کا زخم بہت گہرا لگا ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نے ملک کو عمرانی فتنے سے آزاد کرایا، جماعت اسلامی پی ٹی آئی کی بی ٹیم ہے، حافظ نعیم پی ٹی آئی کے پے رول پر ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، حافظ نعیم کو میئر بننا تھا تو انہیں سندھیوں سے نفرت نہیں کرنی چاہئے تھی، اب سندھیوں کی محبت میں مرے جا رہے ہیں، حافظ نعیم کا یہ ڈرامہ بھی نہیں چلے گا۔