12 اگست کو مدت ختم ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، اسحاق ڈار

12 اگست کو مدت ختم ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، اسحاق ڈار

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کوشش ہے مدت ختم ہونے سے پہلے 14 سے 15 ارب ڈالر ذخائر ہو جائیں، نگران وزیراعظم کے لیے ابھی تک کوئی نام زیر غور نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میڈیا میں نگران وزیراعظم کے لیے ان لوگوں کا نام بھی چل رہا ہے جنہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ایسا نام ہونا چاہیے جو اصلاحات کو آگے لے کر چلے۔