لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پر الزامات کے سلسلہ میں لندن پولیس نے سید تسنیم حیدر کو تفتیش کے لیے طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لندن کی کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے افسران جولائی کے وسط میں تسنیم شاہ کے انٹرویوز کریں گے، تسنیم حیدر سے دو دن انٹرویو کئے جائیں گے، تسنیم حیدر نے ارشد شریف کے قتل کا الزام نوازشریف پر لگایا تھا۔
تفتیش کے دوران تسنیم شاہ کو مترجم بھی فراہم کیا جائے گا، تسنیم حیدر کے الزامات کی انویسٹی گیشن کاؤنٹرز ٹیررازم پولیس کے افسران کر رہے ہیں۔
تسنیم حیدر کے الزامات کے معاملے کی تفتیش لندن کی کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کا ایس او 15 ڈویژن کر رہا ہے۔