عون چودھری کا پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

عون چودھری کا پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری عون چودھری نے تحریک انصاف پر پابندی کے لیے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے۔

درخواست میں پی ٹی آئی پر ریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست میں پی ٹی آئی کی خلاف قانون سرگرمیوں کو پابندی کیلئے جواز بنایا گیا۔

عون چودھری کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملوں کے باعث پابندی عائد کی جائے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا موقع ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کیلئے الیکشن کمیشن بھی جائیں گے۔