کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی

کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی

کوئٹہ میں محرم الحرام کے دوران موبائل سروس بند کرنے کے لئے صوبائی حکومت محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 9 محرم الحرام کو صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل سروس بندرکھی جائے ۔

مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 10 محرم الحرام کو صبح 6 بجے سے رات 12 بجے تک موبائل فون، انٹرنیٹ سروس، پی ٹی سی ایل وی سروس بند رکھی جائے ۔

دوسری جانب کوئٹہ کے حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ سبی،نصیرآباد اور کوئٹہ ڈویژن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔