محرم الحرام کے بعد فنکاروں کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا کریں گے، مریم اورنگزیب

محرم الحرام کے بعد فنکاروں کیلئے ہیلتھ کارڈز کا اجرا کریں گے، مریم اورنگزیب

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کا فنڈ شروع کر رہے ہیں، بجٹ 24-2023ء میں فنکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے ہیلتھ انشورنس فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد فنکاروں کے لیے کارڈز کا اجرا کریں گے، صحافیوں، فنکاروں، آرٹسٹوں کے رجسٹریشن فارم اپ لوڈ ہو چکے ہیں۔