سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی سے واپس لندن چلے گئے

Published On 27 July,2023 10:58 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف دبئی سے واپس لندن چلے گئے۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق نواز شریف کا چند روز بعد دورہ یورپ بھی متوقع ہے، میاں نواز شریف فیملی کے ساتھ یورپ میں چند ہفتے قیام کریں گے۔

دورہ یورپ کے دوران قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔