اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں 3 روزہ دورے پر موجود ایران کے وزیر خارجہ امیر عبد اللہیان وزارت خارجہ پہنچ گئے۔
اسلام آباد میں وزارت خارجہ پہنچنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر وزارت خارجہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وزارت خارجہ میں پودا بھی لگایا۔