تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے: شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کو نمایاں کامیابی ملی، حویلیاں (ن) لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، وہاں (ن) لیگ تیسرے نمبر پر آئی ہے، اب سمجھ آجانی چاہیے کہ الیکشن میں کیوں تاخیر کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بہت سی جماعتوں کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے، حکومت نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا اس پر ہمیں اعتراض نہیں، قوم انتخابات کی منتظر ہے، نئے انتخابات آئینی اور جمہوری تقاضا ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین قاسم کے ابو ہیں اور رہیں گے۔