اٹک: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ون ٹو ون ملاقات کی جو 35 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت: چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج
قبل ازیں بشریٰ بی بی لیگل ٹیم کے ساتھ 4 گاڑیوں کے قافلے میں ملاقات کیلئے آئیں تو پولیس نے بشریٰ بی بی اور وکلاء کو 30 منٹ تک ناکے پر روکے رکھا، بعد ازاں صرف بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔