اسلام آبادہائیکورٹ: جج کی شہریارآفریدی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

اسلام آبادہائیکورٹ: جج کی شہریارآفریدی کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فائل چیف جسٹس آفس کو بھجوا رہے ہیں، چیف جسٹس کسی اور بنچ کو کیس مارک کریں گے۔

شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد کے آرڈر پر تھری ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی گرفتار ہیں، شہریار آفریدی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا، معلوم کرنے پر پتا چلا کہ 8 اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔