کوئٹہ: کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور پھنس گئے، ایک کی لاش برآمد

Published On 13 August,2023 05:20 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور کان میں پھنس گئے۔

لیویز حکام کے مطابق شاہرگ کے مقام پر کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 مزدور کان میں پھنس گئے جن میں سے ایک کی لاش نکال گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

لیویز ٹیمیں اور مزدور امدادی سرگرمیوں مین مصروف ہیں، حادثے کا شکار ہونیوالے مزدور آپس میں چچا بھتیجا ہیں جن کا تعلق سوات شانگلہ سے ہے۔