واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی دہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انٹونی بلنکن نے پاکستان میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے عزم کا اظہار کیا اور آئین کی سربلندی، آزادی اظہار اور پاکستان کی اقتصادی ترقی پر زور دیا۔
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) August 16, 2023
انٹونی بلنکن نے کہا کہ جیسا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، اس کے آئین اور آزادی اظہار اور اسمبلی کے حقوق کے مطابق ہم اقتصادی خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔