سانحہ جڑانوالہ: جلاؤ گھیراؤ میں گرجا گھروں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار

Published On 21 August,2023 04:34 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سانحہ جڑانوالہ کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں گرجا گھروں، مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

گرجا گھروں اور مکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تخمینہ رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوائی جائے گی، 22 گرجا گھر کو جلاؤ گھیراؤ کے دوران 2 کروڑ 91 لاکھ کا نقصان ہوا۔

جلائو گھیراؤ میں فرنیچر، ایئر کنڈیشن، واٹر فلٹریشن پلانٹس، لائٹس، کارپٹ، پنکھے، جنریٹر کو نقصان پہنچا، گیٹ، کھڑکیاں، دروازے، ایل سی ڈیز بھی شامل ہیں۔

91 مکانوں کا 3 کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار کا نقصان ہوا، گھروں میں فرنیچر، واشنگ مشینز، فریج، ایل سی ڈیز اور الیکٹرانک کا سامان جلایا گیا، عمارتیں جلائے جانے سے سب سے زیادہ نقصان ہوا۔