توشہ خانہ کیس: سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل، 23 اگست کو سماعت ہوگی

توشہ خانہ کیس: سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل، 23 اگست کو سماعت ہوگی

چیف جسٹس نے توشہ خانہ اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ 23 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوادیا تھا۔