کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران بلوچستان حکومت نے صوبے میں کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے لئے تجاویز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں۔
تجاویز کے مطابق محمدحمزہ شفقات کو کمشنر کوئٹہ ڈویژن، بشیراحمد بازئی کو کمشنر قلات ڈویژن تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، جاوید احمد شاہوانی کو کمشنر ژوب، بالاچ عزیز کو کمشنر لورالائی ڈویژن، طارق قمر بلوچ کو کمشنر نصیرآباد ڈویژن تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سعیداحمد عمرانی کو کمشنر مکران، عرفان احمد کو کمشنر رخشان، سید فیصل احمد کو کمشنر سبی تعینات کرنے کی سفارش بھیجی گئی۔
سعد بن اسد کو ڈی سی کوئٹہ، جمیل احمد کو ڈی سی پشین، ذاکر علی کو ڈی سی قلعہ عبداللہ، راجہ اطہر کو ڈی سی چمن، عائشہ زہری کو ڈی سی قلات، محمد عارف خان زرکون کو ڈی سی خضدار، اورنگ زیب بادینی کو ڈی سی گوادر تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔