امریکی نائب سیکرٹری کا نگران وزیر خارجہ سے رابطہ، بروقت انتخابات کی اہمیت پر گفتگو

امریکی نائب سیکرٹری کا نگران وزیر خارجہ سے رابطہ، بروقت انتخابات کی اہمیت پر گفتگو

ترجمان امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوران گفتگو وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں نے امریکہ پاکستان تعلقات کو مزید وسیع کرنے پر بات چیت کی۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا پاکستان کے معاشی استحکام، خوشحالی اور آئی ایم ایف کے ساتھ رابطوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نگران وزیرخارجہ نے بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر گفتگو کی۔