خیبر: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ تیرہ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے رمیان گزشتہ شب ضلع خیبر کے علاقہ تیرہ میں جھڑپ ہوئی، جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں حوالدار منتظر شاہ شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کو قتل کرنے میں ملوث تھا، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کا عمل جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔