لندن: (دنیا نیوز) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزرائے اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف سے پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے لندن میں ملاقات کی۔
لیگی قائدین نے 16 سالہ ماہ نور چیمہ کو جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈز حاصل کرنے اور عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ ماہ نور چیمہ پاکستان کی بیٹی اور پاکستانی عوام کا فخر ہے، انہوں نے اپنی قابلیت اور بے مثال ذہانت سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے بلکہ ان کا کارنامہ پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گا۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 4, 2023
اس موقع پر ماہ نور چیمہ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور تعلیمی میدان میں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی خدمات کو بھی سراہا۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 مضامین میں اے سٹار گریڈ حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی 16 سالہ طالبہ ماہ نور چیمہ کو انکی شاندار کارکردگی پر لیپ ٹاپ کا تحفه پیش کیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کیلئے جی سی ایس ای میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ حسن نواز کے دفتر گئی تھی، ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای کے امتحان میں 34 اے سٹار گریڈ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ماہ نور چیمہ کے اعزاز میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے بھی ہفتہ کے اختتام پر عشائیہ دیا تھا، ماہ نور کے ساتھ ان کی فیملی بھی تھی۔