آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے شہداء کی یاد میں نغمہ جاری کر دیا

Published On 05 September,2023 01:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر نے پاک فوج کے شہداء کی یاد میں نغمہ جاری کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ نغمے میں خلیل الرحمٰن قمر کی شاعری پر راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ موسیقی نوید ناشاد نے ترتیب دی، نغمے کو بڑی خوبصورتی سے پکچرائز کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے نغمے میں پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔